نومبر 4, 2026

اولمپکس کی اختتامی تقریب سے قبل ایفل ٹاور پرچڑھنے والا شخص زیر حراست

پیرس: پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب سے چند گھنٹے قبل پولیس نے ایفل ٹاور پرچڑھنے والا شخص کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے شرٹ اتارے ایک فرد کو سمر گیمز کے دوران سجائے جانے والے ایفل ٹاورز کے اولمپک رنگز کے عین اوپر چڑھتے دیکھ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کے محرک اور قومیت کے حوالے سے تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا، پولیس نے وقوعہ کے بعد حفاظتی طور پر ایفل ٹاور کے ارد گرد کے علاقہ کو خالی کرالیا گیا۔