پنڈ دادنخان (صفر علی خان)بکریوں کی ہلاکتوں کا افسوس ناک واقعہ، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 برگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للہ انتہائی متحرک ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی،اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان سمیت متعلقہ حکام سے رابطوں کے بعد بکریوں کے مالک کاظم حسین سے ٹیلی فونک رابطہ نقصان کے ازالے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل پننوال کے نواحی قصبے کوٹ عمر میں ڈیڑھ درجن کے قریب قیمتی بکریوں کے افسوس ناک واقع پر پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 برگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للہ انتہائی متحرک رہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ممبر صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی،اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان سمیت متعلقہ حکام سے رابطوں میں غریب کی ہرممکن مدد کا مطالبہ کیا ساتھ ہی ساتھ بکریوں کے مالک کاظم حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے حوصلہ افزائی کی برگیڈیئر مشتاق للہ کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی حق نمائندگی کی ادائیگی میں ہر ممکن کوشش کریں گے عوام کے دئیے ہوئے ایک ایک ووٹ کا حساب چکائیں گے اس افسوس واقع پر بکریوں کے مالک کاظم حسین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہبرگیڈیئر مشتاق للہ کے علاوہ کسی سیاسی نمائندے نے حوصلہ افزائی نہیں کی جس پر ممبر صوبائی اسمبلی کا بے حد مشکور ہوں راہنما تحریک انصاف چوہدری زاہد کھنڈوعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی برگیڈیئر مشتاق للہ اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان کے حقوق کی جنگ اور جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں زاہد کھنڈوعہ نے مزید کہا کہ بلاشبہ برگیڈیئر مشتاق للہ اپنے حلقہ کے تمام مسائل بر آواز بلند کرنے والے پہلے دبنگ ایم پی اے ہیں وہ جیسے حق نمائندگی ادا کررہے ہیں ایسے حکومتی منتخب نمائندے بھی کرنے سے قاصر ہیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے علاقے کو برگیڈیئر مشتاق للہ جیسے ممبر صوبائی اسمبلی کی ضرورت ہے انشاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکمرانی اور مشتاق للہ جیسے قابل آدمی کسی اہم وزارت پر فائز ہوکے اپنے حلقہ کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے





