جون 2, 2026

جہلم:منشیات کے مجرم مشتاق کو 10سال قید اور1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنا دی گئی

جہلم (چوہدری سالک پسوال)جہلم پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی،مجرم مشتاق احمد کو 10سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے 02 کلو110گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاسنائی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔