منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا سوشل میڈیا کی خبر کا فوری نوٹس، ڈپٹی کمشنر نے سوشل میڈیا کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس چلڈرن ہسپتال عمیر اختر کو چوٹ کلاں کے رکشہ ڈرائیور محمد یوسف کی بیمار بیٹی کو فوری طور پر چلڈرن ہسپتال داخل کرنے اور بچی کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا، جس پر ایم ایس نے بچی کو ہسپتال ایڈمٹ کر کے طبی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، ایم ایس از خود بچی کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اب بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ چند سوشل میڈیا گروپس میں چوٹ کلاں کے رہائشی محمد یوسف رکشہ ڈرائیور کی بیمار بیٹی کی خبر وائرل ہوئی، جس کا ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو بچی کو ہسپتال داخل کرنے اور مکمل طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا۔ جس پر ایم ایس نے بچی کو طبی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔ محمد یوسف چوٹ کلاں رکشہ ڈرائیور سمیت اہلیاں علاقہ نے بچی کو فوری طور طبی امداد کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔





