گجرات (پریس ریلیز)یومِ عاشورہ کے موقع پر شاہد اختر چوہدری صدر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان مغل گجرات یونین آف جرنلسٹس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی لازوال قربانیاں ہمیں احکام الٰہی اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا عظیم درس دیتی ہے۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی میدان کربلا میں بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ کربلا میں حق اور باطل کا مقابلہ ہوا جبکہ ابدی و حقیقی نصرت حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کو ملی۔۔۔۔۔!! صدر شاہد اختر چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی انتظامی امور پر مکمل گرفت ہے اور انھوں نے احسن انداز سے اپنا فرائض سر انجام دیے۔ اسی طرح سیکورٹی فورسز کے حوالے سے بات کی جائے تو ڈسٹرکٹ پولیس کمانڈر ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے فول پروف سکیورٹی مہیا کرتے ہوئے تمام مجالس و جلوسوں کی خود نگرانی کیں، جو قابلِ تحسین ہے۔ جلوس منتظمین، امن کمیٹی کے اراکین، انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات قابل ستائش ہیں۔ ہم اپنی ضلع بھر کی صحافی کمیونٹی کے اور ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام جنھوں نے اتحاد بین المسلمین کی فضا کو برقرار رکھا انکے مشکور ہیں۔۔۔۔۔!!
جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جلوسوں کے راستوں پر عزادران حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے سبیلیں لگانے اور لنگر کے اہتمام سے اچھا پیغام گیا ہے۔ ڈاکٹر عرفان مغل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، گجرات پولیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر زاکر علی رانا اور انکی ٹیم، احساس اداروں، میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسل کے چیف آفیسر ملک ابرار اور انکی ٹیم، ریسکیو 1122 کے انچارج عمر اکبر گھمن اور انکی ٹیم، سول ڈیفنس، رضا کاروں ضلع بھر کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی باہمی کاوشوں سے آج یومِ عاشورہ کا دن پُرامن رہا۔۔۔۔۔!!





