نومبر 6, 2026

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی کھلی کچہری ، شہریوں کی شکایات پر احکامات جاری

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے ڈی پی او کمپلیکس میں شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے۔شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔