نومبر 4, 2026

جہلم:نامعلوم ڈاکو 3ویلڈروں سے موٹر سائیکل اور لاکھوں کی نقدی چھین کر فرار

جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم محلہ خواجگان کے رہائشی انوار ادریس نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں، سنگھوئی اڈہ پر گرل لگانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے گزشتہ شام ہم اپنے دوویلڈرز کو لینے کیلئے سنگھوئی پہنچے کہ بوقت10 بجکر30 منٹ را ت سنگھوئی سے جہلم جانے کیلئے نکلا جب10 بجکر 45 منٹ پر رات بحد رقبہ کھائی کوٹلی نزد مسجد اپنے موٹر سائیکلJML/95-CC/125 برنگ سرخ پر پہنچے تو اچانک سامنے 3 نوجوان لڑکے آگئے۔ ان میں سے ایک کا قد لمبادو کے قد درمیانے اور عمریں جوان تھیں لمبے قد والے نے مجھ سے موٹر سائیکل چھین لیا اور ہم تینوں کو موٹر سائیکل سے اتار کر ہماری تلاشی لی، تینوں لڑکے مسلح ہائے پسٹل تھے۔ دونے میری تلاشی لی اور میری جیب سے2لاکھ 50 ہزار روپے اور میرا موبائل فون ٹچ سکرین INFINIX اور ویلڈرز محمد امین ولد مشتاق احمد سکنہ پاکپتن سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون بٹنو ں والا اور دوسرے ویلڈر محمد ندیم سے3 ہزار روپے اور موبائل فون بٹنو والا چھین لیے اور جانب بخاری چوک فرار ہو گئے، تینوں ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں جس پر تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم شہزاد نے دفعہ 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔