نومبر 6, 2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی جنرل کونسل کااجلاس، مقامی یونٹس کے ذمہ داران کی شرکت،ماہانہ رپورٹ پیش

گجرات(ارشد علی سے)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی جنرل کونسل کااجلاس گزشتہ روزصدرالخدمت فاؤنڈیشن راجہ ساجد شریف کی قیادت میں منعقد ہوا جنرل سیکرٹری نعیم شہبازوڑائچ،ڈائریکٹرآرفن کیئرپروفیسرعبیداللہ،امیرحمزہ بٹ، سیف الاسلام دیگررہنماشریک ہوئے اجلاس میں مقامی یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی اوراپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی آئندہ ماہ کی پلاننگ کی گئی اورمختلف امورطے کیے گئے۔