نومبر 6, 2026

جماعت اسلامی گجرات سٹی کا اجلاس، 12جولائی کواسلام آباد دھرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے

گجرات(ارشد علی سے)جماعت اسلامی گجرات سٹی کااہم اجلا س گزشتہ روزسٹی امیرڈاکٹراسحاق کی صدارت میں اسلامک سنٹرگجرات میں منعقد ہوا اجلاس میں بارہ جولائی کواسلام آباد دھرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیاگیا ڈاکٹراسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی گجرات سٹی کی جانب سے دھرنے میں بھرپورشرکت ہوگی اورسٹی گجرات سے قافلے اسلامک سنٹرگجرات روانہ ہونگے،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگی بجلی سے پوری قوم عذاب میں مبتلاہوگئی ہے مہنگی بجلی کے خلاف مرکزی امیرکی قیادت میں بھرپوردھرناہوگا اجلاس میں چوہدری صفدروڑائچ، حسن بٹ، چوہدری خورشید شباب فین، ڈاکٹراخلاق سمیت دیگررہنمابھی شریک ہوئے۔