جہلم(سید مظہرعباس) سخت گرمی کے موسم میں مچھروں، مکھیوں کی بہتات، ہیضہ، ڈائریا، ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ۔ گرمی اور حبس کے موسم میں شہر و گردو نواح میں انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال فوگ سپرے نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھرو ں کی افزائش میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو ہیضہ، ٹائیفائیڈ، ملیریا، ڈائریاسمیت مختلف اقسام کی خطرناک بیماریوں نے اپنی پکڑ میں لینا شروع کررکھا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے مکھی اور مچھروں کی بھر مار ہوچکی ہے جس کا فوری طور پر قلع قمع اور افزائش روکنا بہت ضروری ہے تا ہم انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال مکھی، مچھر مار فوگ سپرے شروع نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھروں کی افزائش میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،عوامی سماجی حلقوں نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔





