نومبر 3, 2026

کھاریاں پولیس کی پلاٹ قبضہ کیس میں مبینہ ملزمان سے ساز باز،ہماری درخواست پر کاروائی کی بجائے ہم ہی پر مقدمہ درج کر لیا:محمد اعظم اور ٹھیکیدار محمد فاروق کی پریس کانفرنس

کھاریاں (پ ر) تھانہ صدر کھاریاں پولیس کی ملی بھگت اور مبینہ ساز باز سے ملزمان ارباب ، قربان گجر ، بشارت حسین اور چار نامعلوم افراد نے میرے ماموں زاد بھائیوں کے ملکیتی پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ان۔خیالات کا اظہار مححداعظم تھپلہ اور ٹھیکے دار محمد فاروق نے گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس وقوعہ کی باقاعدہ اطلاع بذریعہ درخواست مورخہ 18 مئی کو تھانہ میں دی جس پر پولیس نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔الٹا پولیس نے ملزمان سے مبینہ ساز باز کرکے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔یہ پلاٹ موجود عقب ہیرا پٹرولیم جی ٹی روڈ تھپلہ کو میرے ماموں زاد بھاِئی 2003میں خریدا تھا اور 2009 میں رجسٹریاں ہوئیں۔ جس پر ہمارا قبضہ ہے ۔جبکہ ملزمان قربان گجر۔۔ملک ارباب نے مبینہ طور پر جعلی کاغذات تیار کرکے مسمی شریک ملزم بشارت حسین کو بھاری رقم کے عوض فروخت کردیا۔اور قبضہ کرنے کی۔کوشش کی ہمارے منع کرنے پر بھاگ نکلے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اصل ملکیتی کاغذات موجود ہیں۔ہم وزیراعلی پنجاب ۔۔آئی جی پنجاب پولیس ۔۔آر پی او پولیس گجرانوالہ ڈویژن اور ڈی پی او گجرات سے انصاف اور قبضہ گروپ کیخلاف موثر کاروائی کی اپیل کرتے ہیں۔اور تھانہ صدر کھاریاں پولیس کی قبضہ گروپوں کی پشت پناہی پر کاروائی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔