سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال نے ایس ایچ او تھانہ بولانی غلام مرتضیٰ کے ہمراہ نماز جمعہ کے بعدجامع مسجد بولانی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنےاور موقعہ پر ہی شہریوں کی فوری داد رسی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ایس ایچ او کو احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نے تمام سائلین کو یقین دلایا آئی جی صاحب پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے ویژن اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت کے مطابق آپ کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔






