نومبر 3, 2026

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 17 جون پیر کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ذوالحجہ  کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا،  کمیٹی کو پشاور سمیت مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس پر کمیٹی نے چاند نظر آنے کی شہادتیں مستند قرار دیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے چاند کی رویت کے فیصلے پر دستخط کیے۔ عید الضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی، اجلاس میں سپارکو اور متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شرکت ہیں۔زونل کمیٹیوں کے صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں ہوئے۔