نومبر 6, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات کی کھاریاں میں کھلی کچہری،ڈپٹی کمشنرکی 2گھنٹے دیر سے آمد،افسران اور عوام شدید گرمی میں خوارہوتے رہے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)ڈپٹی کمشنر گجرات کی کھاریاں میں کھلی کچہری میں افسران اور عوام کھجل خوار،آفیسران اور عوام اپنے کام کاج چھوڑ کر ڈی سی کا انتظار کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 5جون بروز بُدھ دن گیارہ بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔تاہم درجنوں آفیسران اور عوام دن گیارہ بجے سے پہلے کھلی کچہری پہنچ گئے لیکن ڈپٹی کمشنر دو سے زائد گھنٹے دیر سے پہنچے۔جس سے افسران اور عوام کا قمتی وقت ضائع ہوا۔وہاں پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ افسران نے اگر دیر سے ہی آناہے تو وہ قت وہ دیا کریں جس پر انہوں نے پہنچنا ہوتا ہے۔ایک تو ہم مسائل مین گھرے ہوتے ہیں اوپر سے شدید گرمی میں عوام کو انتظار کرانا ان افسران کا وطیرہ بن چکا ہے۔لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ حقیقی معنوں مین عوامی خدمت کرنا چاہتی ہیں تو اپنے افسران کو بھی وقت کا پابند بنائیں۔