نومبر 6, 2026

محترمہ حمیدہ راجہ کی طرف سے خواتین کالج جہلم کو الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق جہلم کی درد دل رکھنے والی خاتون حمیدہ راجہ نے گورنمنٹ خواتین کالج نزد کچہری جہلم کو بھی الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ کیا۔پرنسپل ادارہ میڈم غزالہ یاسمین نے چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان کو الیکٹرک واٹر کولر کی کمی کی نشاندہی کی۔عبدالغفور چوہان نے اس سلسلہ میں محترمہ حمیدہ راجہ کو کردار ادا کرنے کا کہا تا کہ کالج کی بچیاں اس گرم موسم میں ٹھنڈے اور صاف پانی سے مستفید ہو سکیں۔محترمہ حمیدہ راجہ نے فوری طور پر کالج کو الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کر دیا۔آج مورخہ 29 مئی 2024 کو اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جیلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔پرنسپل ادارہ نے محترمہ حمیدہ راجہ کا بے حد شکریہ ادا کیا۔یاد رہے موصوفہ اس سے قبل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پدھری تحصیل سوہاوہ اور سرائے عالمگیر میں بھی دو مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ عطیہ کر چکی ہیں اور تا حال یہ سلسلہ جاری ہے۔عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے مرحوم والدین کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔