گجرات () پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ظالم چاہے جتنا بھی طاقتور ہو قانون سے بالاتر کوئی نہیں گجرات سے قبضہ مافیا‘ منشیات فروشوں‘ اسلحہ و ڈالہ کلچر کا خاتمہ میری ترجیح ہے‘ جنرل و ضمنی الیکشن پرامن طور پر منعقد ہوئے‘ سٹریٹ کرائم و اغواء برائے تاوان کیسز میں کمی‘ تھانوں میں کرپشن و سفارش کلچر کا خاتمہ‘ تفتیش میرٹ اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میری ترجیحات ہیں۔ گاڑیوں اور گھروں پر فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ اتوار سے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات تعیناتی کے دوران ہونیوالے جنرل و ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے میرٹ پر قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا مگر کچھ لوگوں نے ہم پر اعتراض کیا میں سمجھتا ہوں کہ یہ انکا جمہوری حق ہے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ظالم چاہے جتنا مرضی طاقتور ہو حکومتی رِٹ قائم کی جائے گی‘ گجرات میں ڈاکٹر ذیشان قتل‘ پولیس اہلکار کی شہادت سمیت دیگر بڑے واقعات حل کئے۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ گجرات میں سٹریٹ کرائم کیسز گزشتہ سال 715 تھے امسال ابھی تک 207 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر گینگ گرفتار کر لئے گجرات میں اغواء برائے تاوان کا کیس تھانہ ڈنگہ میں درج ہے اغواء کاران کشمور / گھوٹکی میں موجود ہیں جس میں سندھ پولیس اور پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کے تعاون سے انشاء اللہ جلد تین افراد کو بازیاب کروا لیا جائے گا ڈی پی او گجرات نے کہا کہ گجرات سے منشیات فروشوں اور اسلحہ کلچر کا خاتمہ میری ترجیح ہے انکے خلاف اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر متفقہ لائحہ عمل بنا رہے انشاء اللہ آئندہ دس دن تک گجرات منشیات فری ہو گا اگر کوئی دیگر اضلاع سے بھی منشیات حاصل کرتا ہے تو انکے خلاف بھی ایکشن ہو گا انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ کلچر خصوصاً ”ڈالوں“ میں گنوں کی نمائش کرنے والے اب ضلع میں نظر نہیں آئیں گے ڈی پی او گجرات نے کہا کہ نامعلوم افراد کی طرف سے گاڑیوں اور گھروں پر فائرنگ تشویشناک اقدام ہے ملزمان کا مقصد کسی کو مارنا نہیں شہر میں صرف خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنا انشاء اللہ انہیں بھی عبرت کا نشان بنائیں گے۔ شہریوں کو اعتماد میں لاتے ہوئے اِن کے مسائل بھی حل کرائیں گے رواں ماہ سے کھلی کچہری لگا کر موقع پر احکامات جاری کرنے کا ارادہ بنا چکا ہوں۔ پولیس پر معاشرے کا اعتماد بحال ہونا بہت ضروری ہے میں گجرات پریس کلب کے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے جرائم کے خاتمہ کیلئے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا انشاء اللہ اِنہیں کبھی بھی مایوسی نہیں ہو گی۔





