نومبر 4, 2026

گجرات چیمبر آف کامرس کابیسواں ایگزیکٹو باڈی اجلاس

گجرات(نمائندہ خصوصی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بیسواں ایگزیکٹو باڈی اجلاس سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر،محمد معصوم قمر نائب صدر، چوہدری علی حسن، اشرف جنجوعہ، اعظم شاہد، شکیل قریشی،مظہر علی نت، چوہدری توصیف عبداللہ، شیراز ناصر ڈار ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت شیراز ناصر ڈار نے حاصل کی۔ اس کے بعد شیخ ابرار سعید سابق صدر کی خالہ، اعجاز شاکر سابق سیکرٹری پریس کلب کے والد،حافظ عزیز الرحمن سابق ایگزیکٹو ممبر کے بھائی اور چوہدری آفتاب احمد کے لیے دعائے مغفرت کی اورکشمیر، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں اور پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں سابقہ کاروائی اور آمدن اور اخراجات کی توثیق لی گئی۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ ہماری روزانہ کی سرگرمیاں بہترین طور پر جاری ہیں، ممبرشپ تجدید کا بھی بہت اچھا رزلٹ رہا ہے اس کے لیے تمام ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر سیکرٹریٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت ہمارے پاس شریف لائے ان کے ساتھ بہت اچھا سیشن رہا۔ انہوں نے کافی پراجیکٹس اناؤنس کیئے جن میں گجرات کے لیے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ، گجرات چیمبر میں بزنس سہولت سنٹر کا قیام،گجرات کے انفراسٹرکچر اور سیورج کے پراجیکٹس، گجرات میں نئی آئی ٹی یونیورسٹی،یونیورسٹی آف گجرات میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا قیام، ٹریفک سسٹم میں بہتری شامل ہیں۔ ہم کل ترکیہ میں بزنس آپرچیونٹی اور انویسٹمنٹ کانفرنس کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ اس کا انعقاد مرسن چیمبر اور ترپاک کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کوشش ہے کہ ناروے کا ایک وفد ترتیب دیں۔ گجرات چیمبر کے انڈسٹری اور اکیڈیمیہ ہیلپ ڈیسک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہیلپ ڈیسک فعال ہے آپ تمام ممبران اور کسی بھی انڈسٹری کو، ٹیکنالوجی اپگریڈیشن، رسرچ، نئی مارکیٹ کی تلاش یا کوئی بھی متعلقہ مدد چاہئے تو آپ ہمارے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رابطہ کر سکتے ہیں یا اس ڈیسک پر ڈائریکٹ بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایف بی آر کی پالیسیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جو350(i) امینڈمنٹ آئی تھی فی الحال اس میں کوئی پراگریس نہیں ہے جب تک حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے یہ معاملات ایسے ہی چلیں گے۔ لیکن اس میں بزنس کمیونٹی کے تحفظات ہیں اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق واٹر اینڈ انوائرنمنٹ کمیشن بنایا گیا ہے جس کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر کی صنعتوں کی طرف سے جنریٹرز پر ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، ایمیشن کنٹرول ڈیوائسز اور کیٹلیٹک کنورٹرز کی تنصیب یقینی بنائی جانی چا ہیئے اور ایسا عدالت کے حکم کے چار ہفتوں کے اندر اندر کیا جانا ہے۔ اس خبر کو ہم اپنے تمام ممبران میں بھی شیئر کریں گے اور آپ سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اس کے بعد گجرات چیمبر آف کامرس کی جانب سے ورکر ویلفیئرہاءِی سیکنڈری اسکول فار بوائے اینڈ گرلز کے ارلی چائلڈ ہوڈ کیئراینڈ ایجوکیشن روم کے لیے فنانشل اسسٹنس کا چیک میاں صفدر پرنسپل ورکر ویلفیئراسکول فار بوائز اور میڈم سمیرا وائس پرنسپل ورکر ویلفیئر گرلز اسکول کو دیا گیا گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سوشل اور کارپوریٹ رسپانسیبلٹی کے تحت ریسکیو 1122 کی 4 ایمرجنسی ایمبولنس کے لیے ٹائر دیئے گءَے اس سیشن کے اختتام پر سینئر نائب صدر چوہدری محمد اسد بھٹی نے میٹنگ کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔