سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) الخلیل ویلفیئر سوسائٹی جہلم کے زیر اہتمام مبارک دارالشفقت یتیم خانہ کی سنگ بنیاد اور عمارت کی تعمیر کے لیے پہلا باضابطہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس زیر صدارت عمر بٹ منعقد ہوا۔اجلاس محمد جمیل بُھٹہ صاحب کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں صدر الخلیل ویلفیئر سوسائٹی نور احمد صاحب دیگر عہدے داران اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران جن میں محمد عزیز الرحمن ۔چودری عبدالقدوس ۔جلیس بٹ ۔نجیب احمد ۔چودری قمر اف لنگر پور ۔جمشید گجر اور دیگر اراکین نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی عبدالغفور چوہان تھے ۔جب کہ محمد جمیل بُھٹہ سرپرست الخلیل ویلفیئر سوسائٹی جہلم بھی موجود تھے۔الخلیل ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی پہلی باضابطہ مشاورتی اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد عزیز الرحمن نے حاصل کی ۔مشاورتی اجلاس میں مبارک داری شفقت یتیم خانہ کی سنگ بنیاد عمارت کی تعمیر اور دیگر کاموں کے متعلق اپس میں مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ یتیم خانہ کی تعمیر کو فوری طور پر شروع کیا جائے اور جلد از جلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ جس نیک مقصد کے لیے یہ شروع کیا گیا ہے وہ پورا ہو سکے تا بعد میں اس کی توسیح کا کام جاری رہے گا ۔اجلاس میں تمام ایگزیکٹو باڈی کے اراکین اور تنظیمی عہدے داران نے اس بات پر زور دیا کہ یتیم خانہ کی تعمیر میں ابتدائی تعمیر و ترقی کے کاموں کو فل الفور شروع کیا جائے .اجلاس میں میڈیا کی نمائندگی راجہ سہیل کیانی چوہدری عبدالقدوس۔مرزا فاران بیگ ۔اورچوہدری وسیم تبریز کررھےتھے۔ اجلاس کااختتام اللہ کےحضوردعاسےھوا۔ کہ اللہ کریم اس نیک منصوبےکوجلد پایہ تکمیل تک پہنچائے۔






