نومبر 6, 2026

تھانہ منگوال نے 10 لیٹر شراب، تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔تھانہ منگوال نے 10لیٹر شراب، تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے 1کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ منگوال SIعثمان وارث نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم غلام رضا ولد محمد اکرم سکنہ کنگ سہالی سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے منشیات فروش محمد ابراہیم ولد محمد ظفر سکنہ محلہ سردار پورہ سے 1125گرام چرس برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔