گجرات() ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ کی زیر صدارت چیئرٹی اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز، ایس این اے اسد مصباح کے شرکت کی، کمیٹی میں فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن اور رینول کے 3 کیسز پیش کیا گئے، اجلاس میں شرائط و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد فلاح تنظیموں پر اعتراضات عائد کئے گئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ متعلقہ تنظیموں کو اعتراضات دور کرکے دستاویزات جمع کروائیں، فلاحی تنظیمیں اپنا کام جاری کرنے کے لیے رجسٹریشن کروانا لازم ہے، فلاح تنظیمیں چیئرٹی کمشن سے رجسٹریشن کے بعد فلاحی سرگرمیاں کرسکتی ہیں۔





