گجرات(رضوان لیاقت قادری)فرینڈز آف کھاریاں کے زیر اہتما م حسن قرآت کا سالانہ مقابلہ 21 اپریل کو دن 9 بجے سے 12 بجے سے اجر میرج ہال کھاریاں میں منعقد ہو گا،سالانہ،مقابلہ حسن قرآت کی تقریب کی صدارت پیر سلطان فیاض الحسن قادری کریں گئے،جبکہ مہمان خصوصی صفدر حسین ورک ڈی سی گجرات،چوہدری قمر زمان کائرہ،قاری عبد العزیز کیلانی،حافظ غلام حسین سیالوی،صاحبزادہ عبد الصمد عابد،اور چیئرمین چوہدری محمد اشرف ہوں گئے،مقابلہ حسن قرآت میں ضلع بھر سے 12سال سے 18سال تک کی عمر کے بچے قرآن حکیم کی تلاوت کریں گئے،جبکہ ججز کمیٹی میں چوہدری انواراحمد قادری،قاری علی اکبر سلطانی،قاری مہندی حیات نعیمی،قاری شبیر احمد سلطانی،قاری شہزاد نعیمی،شامل ہوں گئے،جبکہ انتظامی کمیٹی میں فرینڈز آف کھاریاں کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی قادر ی،چیف آر گنائزر چوہدری ندیم منظور بیگہ،نائب صدر کھاریاں ملک امجد علی،اور آر گنائزر چوہدری عادل حیات پسوال پر مشتمل ہوں گی،مقابلہ حسن قرآت میں شر کت کرنے والے بچوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو دس ہزار روپے نقد انعام اور ونر ٹرافی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو سات ہزار روپے نقد انعام اور ایوارڈ،تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو پانچ ہزار روپے نقد انعام اور ایوارڈ دیا جائے گا،حسن قرآت کے مقابلہ میں تمام شریک امیدواروں کو سرٹیفکیٹ اور ترجمہ والے قرآن کریم پیش کیئے جائیں گئے اور اسی طرح تمام مہمانوں کو بھی قرآن پاک گفٹ دیا جائے گا.






