کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن/ سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ کڑیانوالہ میں حالیہ بارشوں کے دوران مکان کی چھت گرنے سے تین معصوم بچوں کی جانوں کی ضیاع نے دل کو بے حد رنجیدہ کر دیا ہے، میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے والدین اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مالی و انتظامی معاونت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔





