برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت مرزا علی مشتاق احمد کی بارسلونا آمد کے موقع پر بارسلونا کے آصف بٹ آف ڈنگہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چوہدری عثمان اسلم نے خصوصی شرکت کی۔
ظہرانے میں دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں محمد عمر وقاص مغل، رانا نوید اسلم صراف، محمد وسیم مغل اور شفنان عدیل شامل تھے۔ تمام شرکاء نے مرزا علی مشتاق احمد کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہا اور اوورسیز کمیونٹی کے باہمی تعلقات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔





