جولائی 27, 2026

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (HDA) کا قیام، مرکزی و صوبائی کابینہ کا اعلان

رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا، حلف برداری تقریب کی تیاریاں جاری، ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ اور ہومیوپیتھی کے فروغ کا عزم

اسلام آباد:(محمد زاہد خورشید ) ہومیوپیتھک کے فروغ اور ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (HDA) کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ بانی ممبران کے اجلاس میں مرکزی اور صوبائی کابینہ کے عہدیداران کے ناموں کی منظوری دی گئی اور تنظیم کی رجسٹریشن کے لیے قانونی کارروائی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مرکزی کابینہ میں ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر، ڈاکٹر منور رؤف نائب صدر، ڈاکٹر عدنان حسین جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر انوار الحق ستی فنانس سیکریٹری، ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری اور ڈاکٹر فدا حسین کوآرڈینیٹر منتخب ہوئے۔


صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا مقصد ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا، نوجوان ڈاکٹرز کی رہنمائی اور عوام کو معیاری ہومیوپیتھک علاج کی فراہمی کو فروغ دینا ہے۔ جبکہ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عدنان حسین کے مطابق تنظیم کی رجسٹریشن کے لیے قانونی تقاضے جلد مکمل کیے جائیں گے۔ نائب صدر ڈاکٹر منور رؤف نے بتایا کہ منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔