پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رکھی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پیٹرول کی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
علاوہ ازیں، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت بھی 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر کے حساب سے 27 جولائی تک برقرار رہے گی۔ حکومت کی جانب سے ان مصنوعات کی قیمتوں میں مقررہ تاریخ تک کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔





