جون 1, 2026

سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح آل سعود انتقال کر گئے

سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری کردہ ایک افسوسناک بیان میں شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق شہزادہ نواف کا انتقال گزشتہ روز ہوا، جس کے بعد پورے مملکت میں سوگ کی فضا دیکھی گئی۔

شہزادہ نواف بن نایف کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی تاریخی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نمازِ عصر ادا کی گئی۔ اس موقع پر سعودی شاہی خاندان کے اہم ارکان، اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہزادے کو سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں لوگوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔