اپریل 17, 2026

پی ایس ایل 11: بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری، مستفیض الرحمٰن کو بڑی رعایت مل گئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی (NOC) جاری کر دیے ہیں۔ تاہم، نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اہم ہوم سیریز کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ‘جزوی’ طور پر لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

​بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے مکمل استثنیٰ دے دیا گیا ہے تاکہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کر سکیں۔ مستفیض کو دو حصوں میں این او سی جاری کیا گیا ہے؛ پہلا مرحلہ 26 مارچ سے 12 اپریل تک اور دوسرا مرحلہ 24 اپریل سے 3 مئی تک ہوگا۔

​دیگر کھلاڑیوں میں پرویز حسین کو 21 اپریل تک، جبکہ تنزید حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا اور ریشاد حسین کو 12 اپریل تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ‘ورلڈ کپ کوالیفکیشن’ کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے، اس لیے ان کھلاڑیوں کو ون ڈے میچز کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے لیے منتخب بنگلہ دیشی کھلاڑی 27 مارچ سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں بھی شرکت نہیں کریں گے