گلیانہ ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) گجرات پولیس کاناجائزاسلحہ برداروں کیخلاف کریک ڈاؤن،
3ملزمان گرفتار،5 عدد پمپ ایکشن 12 بور اور3 عدد پسٹل30بوربرآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹرب ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ بولانی SI غلام رسول نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجد رفیق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 5 عدد پمپ ایکشن 12 بور اور1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لی۔
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر عباس علی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ سفیان 2۔ نوید حیدر شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔




