بوریوالا ( پریس ریلیز ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ضلع وہاڑی کے وفد نے لڈن روڑ پر واقع مختیار ہسپتال میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو 4 یوم کے اندر ٹریس کرنے اور 100 فیصد ریکوری یقینی بنانے پر وہاڑی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل نامعلوم ملزمان نے ہسپتال کے عملے سے اسلحہ کے زور پر تقریباً 44 لاکھ روپے مالیت کی مشینری اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا اور اسے کیری ڈبے پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے تھے جبکہ جاتے ہوئے ڈی وی آر اور ہسپتال میں نصب کیمرے بھی اتار کر لے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا رانا ثاقب نذیر اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نہایت قلیل وقت میں ملزمان کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے چھینا گیا تمام سامان مالیتی 44 لاکھ روپے برآمد کر کے مدعی کے حوالے کر دیا۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ضلع وہاڑی کے وفد، جس میں ڈاکٹر محسن ممتازصدر پی ایم اے وہاڑی، ڈاکٹر زین العابدین جنرل سیکرٹری پی ایم اے وہاڑی، ڈاکٹر عبدالحفیظ میاں، ڈاکٹر سہیل عزیز، ڈاکٹر مختیار چوہدری، ڈاکٹر مقصود چوہدری، ڈاکٹر عثمان ہاشم، ڈاکٹر احمد مصطفی گجر، ڈاکٹر عدیل، سید غضنفر نور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور عبدالصبور (پرنسپل عسکری گروپ آف کالجز) شامل تھے، نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے، جس کی بدولت شہریوں احساس تحفظ اجاگر ہوا




