ستمبر 10, 2026

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ، عادل خان

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں امن و سلامتی، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ اجر بینکویٹ ہال کھاریاں کے C.E.O عادل خان نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک دراصل صبر، برداشت اور تقویٰ کا مہینہ ہے جو ہمیں اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کا پیغام دیتا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے محبت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا چاہیے رمضان المبارک ہمیں اس بات کی فکر اور سوچ کی دعوت دیتا ہے کہ امتِ مسلمہ باہمی اختلافات کو بھلا کر متحد ہو اور اجتماعی قوت کے ساتھ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے۔ عادل خان نے کہا کہ اتحاد و اتفاق ہی امت کی کامیابی اور سربلندی کا راستہ ہے
آج کے پُرفتن دور میں امتِ مسلمہ کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ اتحاد و اتفاق ہے۔ رمضان المبارک ہمیں اس بات کی فکر اور سوچ کی دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور مشترکہ مقاصد کے لیے مل کر کام کریں۔ عادل خان نے کہا کہ فرقہ واریت، نفرت اور انتشار سے نہ صرف معاشرہ کمزور ہوتا ہے بلکہ امت کی اجتماعی قوت بھی متاثر ہوتی ہے عادل خان نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے میں مستحقین، یتیموں، بیواؤں اور نادار افراد کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ معاشرے میں مساوات اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ ہو۔ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانے کے ذریعے معاشی ناہمواری کو کم کیا جا سکتا ہے اور یہی رمضان کا حقیقی پیغام ہے آخر میں عادل خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے فیضیاب فرمائے اور ملک و قوم میں امن، استحکام اور خوشحالی عطا کرے