ستمبر 12, 2026

کراچی پریس کلب میں رمضان المبارک کے موقع پر کینٹین اور انتظامات میں بہتری

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی پریس کلب کے ممبر اور معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے رمضان المبارک کے مقدس و معتبر رحمت والے مہینہ پر کراچی پریس کلب کے حوالہ سے بتایا کہ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری اسلم خان کی ہدایت پر کینٹین کمیٹی کے سیکریٹری عمران ایوب ممبران نصیر احمد ۔ابوالحسن اور بلال طاہر نے کینٹین میں مذید اصلاحات کا آغاز پہلے ہی روزے سے کردیا۔ افطار لوازمات میں فروٹ چاٹ اور دیگر کے معیار کو مذید بہتر کیا گیا یے جبکہ فیملی ہال سمیت ڈائنگ ہال میں صفائی کے ساتھ اس کو مذید اپڈیٹ اور بہتر کیا۔ افطار کے کھانے کی ڈشز میں مذید بہتری کی گئی ہے۔
کراچی پریس کلب کے ممبر اور معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے شکریہ ادا کیا صدر اور سیکریٹری صاحب اور کینٹین کمیٹی کا، جاوید صدیقی نے اس حوالے سے کینٹین کمیٹی کے ممبر بلال طاہر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قابل ستائش قرار دیا۔ مزید برآں جاوید صدیقی نے کہا کہ جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع بھی متحرک اور فعال رھے ہیں یہ تمام معززین ماہ صیام کے اختتام تک اپنی بے لوث مخلصانہ خدمات پیش کرتے رہیں گے یہی حسن ھے ہمارے کراچی پریس کلب کا۔ کراچی پریس کلب کی مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر تراویح کا بھی اہتمام جاری ھے۔