کھاریاں ( بیورو چیف)کھاریاں کے ساتھ کھلی ناانصافی ، الیکٹرک بس روٹس میں شہر کو پھر نظر انداز کر دیا گیا۔
گجرات → جلالپور جٹاں
گجرات → مہسم / دولت نگر
گجرات → کنجاہ
گجرات → لالہ موسیٰ
لالہ موسیٰ → کھاریاں (صرف بسم اللہ چوک تک)
بسم اللہ چوک → کوٹلہ ارب علی خان
گجرات میں الیکٹرک بسوں کے 6 نئے روٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے، مگر افسوس کہ کھاریاں شہر کو ایک مرتبہ پھر صرف نام کی حد تک شامل کیا گیا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کھاریاں کے اندرونی شہر کے تمام اسٹاپ مکمل ختم کر دیے گئے ہیں،یہ صرف ایک ٹرانسپورٹ کا فیصلہ نہں یہ کھاریاں کے عوام، طلبہ، مریضوں، دکان داروں اور غریب طبقے کے ساتھ سیدھی، واضح اور کھلی ناانصافی ہے،کھاریاں ہمیشہ سے ٹرانسپورٹ کا مرکزی مرکز رہا ہےاور ہر دفعہ ترقیاتی منصوبوں میں اسی شہر کو پیچھے دھکیل دینا،یہ انتظامیہ کی پالیسیوں پر بڑا سوالیہ نشان ہے،مقامی سیاسی قیادت کی مجرمانہ خاموشی اور بھی افسوسناک ہے،جنہیں عوام نے ووٹ دیا، وہ آج اس فیصلے پر آواز اٹھانے کے بجائے تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔





