ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران لاکھوں پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ مالیت کے غیر قانونی اثاثے قبضے میں لے لیے، جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں بھی منجمد کردی گئیں۔
پولیس نے ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بھاری مقدار میں برآمد کیے گئے۔
اس کے علاوہ کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث گروہ کو بھی بے نقاب کردیا گیا، جن کے 1 لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں مالی جرائم اور غیر قانونی تجارت میں ملوث گروہوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔





