نومبر 6, 2026

پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس کھاریاں پروفیسر عابد حسین کی گریڈ 19 میں ترقی ، نوٹیفکیشن جاری

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس کھاریاں پروفیسر عابد حسین کی گریڈ 19 میں ترقی ۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر عابد حسین جو کہ گورنمنٹ کالج آف کامرس کھاریاں میں بطور پرنسپل تعینات ہیں محکمانہ سینیارٹی لسٹ کے مطابق ان کی گریڈ 19 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ دوست احباب نے اس ترقی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہیں گے