منڈی بہاوالدین،(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ممبر قومی اسمبلی و کنوینئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل جن میں خستہ حال روڈز، سیوریج سکیموں سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی و کنوینئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع منڈی بہاوالدین کی ترقی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ضلع میں جاری ترقیاتی

سکیموں، ستھرا پنجاب، اپنی چھت اپنا گھر، فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیل، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم، میونسپل سروسز، ڈرینج صفائی، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹریشن پروگرام، محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی، تجاوزات کے خاتمے اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات، امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر ناصر اقبال بوسال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی کوآڈینیشن کمیٹی کے

ذریعے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، معیاری تعلیم فراہم کرنے، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائی ستھرائی، سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اورممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق افسران لوگوں کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے ضلع منڈی بہاوالدین میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بریفننگ دی۔





