سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر جہلم رضا حسین اعوان کی سرپرستی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ مختلف سکولز کالجز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ سیشنز کے انعقاد سے نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے ۔گزشتہ روز بھی ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں طالب علموں کے لئے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک افسر جہلم نے روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں معاون احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔پرنسپل ادارہ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوا کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے اقدامات کو خوب سرہا ۔





