ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم) گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف ایکشن، 4ملزمان گرفتار،10 لیٹر شراب اور 3عدد پسٹل برآمد۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SI محمد افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ نذیر احمد 2۔ طارق احمد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MMاور10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔





