سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عبدالعزیز احمد کے ایصال ثواب کیلئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سرائے عالمگیر میں الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ فدا حسین مغل نے اپنے سسر عبدالعزیز کے ایصال ثواب کیلئے الیکٹرک واٹر کولر سرائے عالمگیر گورنمنٹ ماڈل ھائی سکول میں عطیہ کیاگورنمنٹ ہائی ماڈل سکول سرائے عالمگیر میں 1300 کے قریب طلباء کی تعداد ہیں . انسان کی زندگی میں صاف پانی کی ایک اہم ضرورت ھے جو گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیر میں بچوں کی تعداد زیادہ ھونے کی وجہ سے صاف پانی کے لیے الیکٹرک واٹر کولر کی اشد ضرورت تھی.الیکٹرک واٹر کولر کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان اور چوہدری فیصل امین بانی جکر ویلفیئر ٹرسٹ اور صحافی راحیل خلیل نے اپنے دست مبارک سے کر دیا. اس موقع پر , سکول ھزا کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عارف رضا اور سکول سٹاف بھی دعا میں شریک ہوئے اور مرحوم عبدالعزیز کیلئے دعا مغفرت کی اور جناب فدا حسین مغل کی صحت یابی اور کامیابی کےلیے بھی دعا مانگی گئی. اللہ تعالیٰ یہ صدقہ جاریہ جاری رھے





