نومبر 4, 2026

جہلم؛ ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹالیانوالہ میں ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی سیشن کا انعقاد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹالیانوالہ جہلم میں بھی بچوں کے لیے ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ان کے ہمراہ انچارج ایجوکیشن ونگ انسپیکٹر ماجد کیانی اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے۔معزز مہمانوں کی آمد پر پرنسپل ادارہ ڈاکٹر شاہد سعید قریشی اور وائس پرنسپل نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر رضا حسنین نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ بچوں کو روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا لیکچر دیا۔پتنگ بازی جیسے خونی کھیل اور ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے بھی اگاہ کیا گیا۔انتہائی مفید لیکچر دینے پر پرنسپل ادارہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کا بے حد شکریہ ادا کیا اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوا کی کاوشوں کو سراہا۔