جہلم (چوہدری سالک پسوال)ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی روزانہ کھلی کچہری جاری، بڑی تعداد میں شہریوں کی اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی سی دفتر آمد، موقع پر احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد شروع کر دیا ہے روزانہ صبح دس سے ساڑھے گیارہ تک درجنوں شہری اپنی شکایات لے کر ڈی سی دفتر آتے ہیں جن کی شکایات پر فوری احکامات جاری کرکے ان کے مسائل حل کئے جارہے ہیں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں جس سے شہری مطمئن نظر آتے ہیں۔





