سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے اسلام اباد گرائمر سکول جہلم میں بچوں کے لیے ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی سیشن کا انعقاد کیا ان کے ہمراہ انچارج ایجوکیشن ونگ انسپیکٹر ماجد کیانی اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی موجود تھے معزز مہمانوں کی آمد پر پرنسپل ادارہ سمیرا فضل نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رضا حسنین اعوان نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ بچوں کو روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا لیکچر دیا پتنگ بازی جیسے خونی کھیل اور ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا انتہائی مفید لیکچر دینے پر پرنسپل ادارہ سمیرا فضل نے ڈی ایس پی ٹریفک کا شکریہ اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی کاوشوں کو سراہا۔





