ڈنگہ(مرزا شاہد علی سے) سنئیر راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود ، CEO ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا اور ممتاز بزنس مین و میونسپل کونسلر قیصر اسحاق مغل کی بنیادی مرکز صحت نور جمال میں واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

میاں طارق محمود CEO ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا اور قیصر اسحاق مغل کے ہمراہ BHU نور جمال پہنچے تو وہاں پر موجود ڈاکٹر وحید کامران DDHO ، چوہدری ذوالفقار احمد مہلو شریف، ڈاکٹر حفصہ نوید انچارج BHU ، ڈاکٹر عدنان ذوالفقار ،چوہدری ثمر اقبال، چوہدری باقر شہزاد نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئیے۔

اس موقع پر میاں طارق محمود نے CEO ڈاکٹر ذاکر علی رانا ، قیصر اسحاق مغل و دیگر افسران کے ہمراہ واٹر پلانٹ کا افتتاحی فیتہ کاٹا اور دعائے خیر کی۔۔۔اس موقع پر چوہدری مبشر MD دین پیلس نے الٹراسائونڈ مشین اور رخسار چوہان ، فرحان ناصر نے آر او واٹر پلانٹ ڈونیشن کیا جس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

آخر میں ڈاکٹر وحید کامران ، چوہدری ذوالفقار احمد ، ڈاکٹر حفصہ نوید، چوہدری حسن نویز ایڈووکیٹ ، چوہدری نوید احمد و دیگر نے میاں طارق محمود اور CEO ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا کا افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔






