لاہور (نیوز ڈیسک) انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو۔۔۔۔ سینئرجرنلسٹ گولڈ میڈلسٹ اور 44 سالہ صحافتی تجربہ رکھنے والے سید حفیظ سبزواری اپنی زندگی کے آخری ایام گذارنے کی غرض سے بمعہ فیملی لاہور شفٹ ہوگئے
تفصیلات کے مطابق سید حفیظ سبزواری بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش والے دن یعنی 25 دسمبر 1964ء کو غلام محمدآباد فیصل آباد میں پیدا ہوئے جلد ہی ان کے والدین نے منڈی بہاؤالدین ہجرت کرلی سید حفیظ سبڑواری نے 1980ء میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول منڈی بہاؤالدین سے میٹرک پاس کیا زمانہ طالب علمی سے ہی اپنے والد محترم ڈاکٹر سید احمد سعید سبزواری (مرحوم) کی طرح جوش خطابت کا شوق پیدا ہوا اور 1980ء میں ہی صحافت کا شوق بھی پروان چڑھا اپنی صحافت کا آغاز اس وقت کے شائع ہونے والے منڈی بہاؤالدین کے واحد ہفت روزہ اخبار تعمیر ملت سے کیا اور تعمیر ملت کے چیف ایڈیٹر جناب سید سجاد انبالوی کی شاگردی اختیار کی ازاں بعد روزنامہ وفاق،امروز اور مغربی پاکستان سے منسلک ہو کر صحافت کا سلسلہ جاری رکھا زمانہ طالب علمی سے ہی سماجی سرگرمیوں کا شوق پیدا ہوا اور ساتویں کلاس سے لے کر میٹرک تک بے شمار سرٹیفکیٹس اور انعامات حاصل کیے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور ساتھ ساتھ صحافت اور سماجی خدمات کا سلسلہ بھی نقطہ عروج پر رہا 1989ء میں ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاوالدین کی بنیاد رکھی اور اس پلیٹ فارم پر صحافیوں کو متحد کیا صحافت کو ہمیشہ ایمانداری اور مثبت طریقہ سے سر انجام دیا جس کے اعتراف میں 1996ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا 2001ء میں ایک مرتبہ پھر کسی مصلحت کے تحت پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ہجرت کرنا پڑی گوجرانوالہ میں جاکر بھی صحافت کو نقطہ عروج پر پہنچایا اس کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے لیے 14 اگست 2007ء کو گوجرانوالہ سے انسانی حقوق کی تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی اور اسے حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ کروایا
سنت نبوی کے مطابق ہجرتوں کا سلسلہ جاری رہا 2011ء میں ایک مرتبہ پھر ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل بھالیہ میں ہجرت کرنا پڑی جہاں پر مزید صحافت کے سلسلہ کو جاری رکھا پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ پھالیہ کی ممبر شپ حاصل کرنے کے بعد جلد ہی پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ترجمان مقررکر دیا گیا اسی دوران 2014ء میں پورے ملک کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جس میں زبردست کامیابی ملی اس کامیابی میں خان پور ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان ریاض کا بڑا کلیدی کردار ہے سید حفیظ سبزواری اور محمد رضوان ریاض نے پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے نام سے صحافیوں کے حقوق کی ملک گیر تنظیم کی بنیاد رکھی اور اسے حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ کرایا سید حفیظ سبزواری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 09.07.2017 کو پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری ہال آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بطور مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اس وقت کے کراچی پریس کلب کے صدر نے ان سے حلف لیا اور اس وقت پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس(رجسٹرڈ) نہ صرف پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں متحرک ہے بلکہ ایک درجن سے زیادہ بیرون ممالک میں بھی اس کی شاخیں قائم کر دی گئی ہیں یوں تو سید حفیظ سبزواری نے درجنوں سماجی اور صحافتی تنظیموں کی بنیاد رکھی لیکن اس وقت صرف دو تنظیمیں یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انٹرنیشنل اور پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس حقیقی معنوں میں منظم متحرک اور فعال ہیں اب 20 ستمبر 2024ء سے سید حفیظ سبزواری نے پاکستان کے دل لاہور سے اپنی باقی ماندہ زندگی گذارنے اور مثبت صحافت کا آغاز کر دیا ہے لاہور کے صحافیوں نے انہیں ایک زبردست انداز میں خوش آمدید کہا ہے اور امید واثق ہے کہ مستقبل قریب میں سید حفیظ سبزواری اپنے 44 سالہ تجربے کی روشنی میں لاہور جیسے عظیم شہر سے صحافیوں کی فلاح بہبود کے لیے انتہائی موثر اقدامات کریں گے تاکہ صحافت کے مقاصد کی حقیقی معنوں میں تکمیل ہو سکے





