نومبر 3, 2026

ڈنگہ؛ سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود کا CEO ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا اور قیصر اسحاق مغل کے ہمراہ تحصیل لیول سول ہسپتال ڈنگہ کا تفصیلی دورہ

ڈنگہ( مرزا شاہد علی سے) سنئیر راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود کا CEO ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا اور ممتاز بزنس مین و میونسپل کونسلر قیصر اسحاق مغل کے ہمراہ تحصیل لیول ہسپتال ڈنگہ کا تفصیلی دورہ۔

ایم ایس ڈاکٹر محمد اکمل چوہدری ، ڈاکٹر خاور تیمور ،راجا علی اختر ، حافظ مبشر و دیگر سٹاف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔۔۔CEO ہیلتھ ڈاکٹرذاکر علی رانا اور میاں طارق محمود نے شعبہ بیرونی مریضوں ،واڑڈ ، ایمرجنسی ،ریڈیالوجی ،لیبارٹری و دیگر شعبوں کا وزٹ کیا۔

مریضوں کی عیادت و علاج معالجہ کے بارے دریافت کیا اور میڈیکل سٹور کا مکمل ریکارڈ چیک کیا۔۔جس کے بعد CEO ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا اور میاں طارق محمود نے ایم ایس ڈاکٹر محمد اکمل چوہدری کے ساتھ میٹنگ کی اور عدم سہولیات کے بارے دریافت کیا۔