نومبر 4, 2026

ڈنگہ؛ ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منتخب ہونے پر عثمان یونس ڈار کو مرکزی انجمن تاجران کے سابق عہدیداران کی مبارکباد

ڈنگہ(نمائندہ سٹی 53 نیوز ڈاٹ کام) سابق نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ عثمان یونس ڈار کو گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کا ایگزیکٹو ممبرایسوسی ایٹ کلاس بنے پر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے سابق عہدے داران نے ان کی شاپ پر جا کر مبارک باد دی اور مالائیں پہنائیں۔ مٹھائی پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حاجی محمد نواز گوندل ، ریاض احمد بٹ ، محمد شریف چشتی ، ڈاکٹر محمد مشتاق مغل ، خالد سہیل بلو ، مہر انورناز ، گلزار احمد بھٹو ، عطاء اللہ بٹ ، حاجی منور حسین گل ، جمیل لطیف ، شیخ خرم شہزاد اور عثمان غنی بھیا مبارک باد دینے والوں میں شامل تھے ۔