نومبر 4, 2026

جہلم: مرحوم سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جہلم(چوہدری دانیال عابد) مرحوم سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ جس کے بعد مرحوم کی بخشش کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی تقریب کی صدارت صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس کی جب کہ معاونت مرزا قدیر بیگ نے کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے انجام دیئے ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا اس کے بعد مرحوم کی بخشش کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، مرحو م طارق مجید کھوکھر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کہا کہ طارق مجید کھوکھر انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے رواں سال طارق مجید کھوکھر نے مہر محمد الیاس کے پینل میں شمولیت اختیار کر کے بلا مقابلہ چیئر مین جہلم پریس کلب منتخب ہوئے،اسطرح انہوں نے رواں سال صحافتی سیاست میں حصہ لیتے ہوئے میڈیا ون کے قافلے میں شامل ہوئے صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ طارق مجید کھوکھر نے ضلع جہلم کے صحافیوں کے ساتھ اپنا احترام کا رشتہ قائم رکھا اور ہمیشہ صحافتی سیاست سے کوسوں میل دور رہے۔ اس کے باوجود انہوں نے ضلع جہلم کے تمام صحافیوں کے ساتھ باہمی احترام کا ایک مضبوط رشتہ قائم رکھا، علاقائی مسائل پر اکثر وبیشتر ہمارے ساتھ مشاورت کیا کرتے اور حل طلب مسائل کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا مشورہ دیتے، طارق مجید کھوکھر اپنی وفات سے قبل ہمیشہ صحافتی گروپوں کو یکجا کرنے کے لیے کوششاں رہتے تھے اس موقع پر جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔