نومبر 4, 2026

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ، نقشہ جات منظوری، کنورژن فیسوں کے حوالے سے13 کیس پیش

گجرات: ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر نقشہ جات منظوری، کنورژن فیسوں کے حوالے سے13کیس پیش کئے گئے،اجلاس میں مختلف تکنیکی پہلوؤں اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دے دی گی جبکہ قواعد و ضوابط اور شرائط پر پورا نہ اترنے والے کیسز کو مزید کاروائی کے لئے موخر کردیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کمرشل سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، نقشہ جات، کنورژن فیسوں کی منظوری سے قبل تمام قواعدو ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور خاص طور پر پارکنگ کی جگہ فراہم کئے بغیر کوئی نقشہ منظور نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ایک موثرفورم ہے جسے ممبران کی مشاورت سے مزید فعال کیا جائے گا تاکہ مستقبل کی منصوبہ سازی میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممبران آزادانہ طور پر اس کمیٹی میں اپنی آراء دیں تاکہ بہتر فیصلے کئے جا سکیں۔اجلاس میں چیف افسران میونسپل کمیٹیزسمیت ٹریفک پولیس، ہائی ویز بلڈنگ، ہاؤسنگ، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔