نومبر 5, 2026

سرائے عالمگیر؛ پولیس تحفظ مرکز اور جکر میڈیکل ٹرسٹ کے اشتراک سے فری آئی، میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پولیس تحفظ مرکز اور جکر میڈیکل ٹرسٹ کے اشتراک سے فری آئی، میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا. کیمپ تلاوت قرآن پاک اور دعا سے صبح 9 بجے شروع ھوا اور تقریباً 3 بجے تک جاری رہا جس سینکڑوں مریضوں نے چیک کروایا اور فری میڈیسن کے ساتھ فری عینکیں بھی دی گئیں. الشفاء ٹرسٹ کے ماہرڈاکٹرز نے آنکھوں کا معائنہ کیا ڈاکٹروں میں ڈاکٹر سبحان ڈاکٹر انیسا نور. ڈاکٹر نورالحوا،نعمان اختر.
میڈیکل ڈاکٹر عبدالرزاق منہاس اور ڈینٹل ڈاکٹر عرفان الطاف نے مریضوں کا چیک اپ کیا جب کہ تحفظ مرکز کی ٹیم میں سب انسپکٹر ظہیر عباس ناصر بٹ ہمراہ سٹاف تھے 700 سو سے زیادہ مریض چیک ھوئے جن میں کافی تعداد میں مریض جن کا فری آپریشن ھو گا اس کیمپ کے مہمان خصوصی ہسپتال کے بانی چوہدری فیصل امین کے والد محترم صوبیدار میجر محمد امین تھے، باقی مہمانوں میں چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان، صدر سعید احمد، ڈاکٹر ظہیر احمد، اور احمد رضا سب نے کیمپ میں حاضری دی ماشاءاللہ جکرمیڈیکل ٹرسٹ ہسپتال کے بانی چوہدری فیصل امین اور حاجی محمد اقبال یو کے، ہسپتال کے ذریعے کافی خدمت کر رھے ھیں اور درجنوں کیمپ اس سے قبل لگ چکے آخر میں سب مریضوں نے چوہدری فیصل امین کا شکریہ ادا کیا.