کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشر یف کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے تھانہ دولت نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جبکہ شہریوں کے مسائل سننے کے لئے علاقہ دولت نگر کے مین بازار کا وزٹ کیا تاجروں سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سنے۔خدمت مرکز مکیانہ اور پولیس چوکی مکیانہ کا بھی وزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور

ان کی شکایات سننے کیلئے تھانہ دولت نگر میں کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اسکے بعد علاقہ دولت نگر کا مین بازار وزٹ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اسکے علاوہ خدمت مرکز مکیانہ اور پولیس چوکی مکیانہ کا بھی وزٹ کیا۔
ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے۔شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں






