ڈنگہ( زمان اسلم ) ڈنگہ کے نواحی گاؤں تریڑوانوالہ میں جڑانوالہ (فیصل آباد) سے آیا نوجوان قتل ، ابتدائی تفصیلات کے مطابق مقتول کا نام عمران ولد شہادت ہے جو تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھتا تھا، وہ ضلع گجرات میں اپنی منکوحہ سے ملاقات کے لئے اپنے بھائی رضوان ولد شہادت کے ساتھ یہاں آیا تھا، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ سے وہ جاں بحق جبکہ فائرنگ سے رضوان بھی زخمی ہوا۔پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں





